نواب شاہ: دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

نواب شاہ: دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

نواب شاہ: گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

نواب شاہ کے گاؤں ماسٹر محمد نواز آرائیں میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچے دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے جب دیوار اپنی خستہ حالت کی وجہ سے گر گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ ارسلان علی، 4 سالہ عائشہ اور 5 سالہ علیشا شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔