جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں کچی دیوار گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ نصیب اللہ کھوسو کے علاقے میں پیش آیا۔ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ امینا، 12 سالہ حسان، 8 سالہ سعدیہ اور 6 سالہ رحمٰن شامل ہیں۔اہل علاقہ نے فوری طور پر ملبہ ہٹا کر تمام لاشوں کو نکال لیا۔