نواب شاہ: مویشی منڈی میں بیل کے حملے سے کمسن بچہ جاں بحق

نواب شاہ: مویشی منڈی میں بیل کے حملے سے کمسن بچہ جاں بحق

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کی مویشی منڈی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بیل کے حملے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے جبکہ شہریوں نے مویشی منڈیوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں میں جانوروں کے اچانک حملوں کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔