نواب شاہ: ڈمپر کی ٹکر سے نادرا ملازم جاں بحق

نواب شاہ: ڈمپر کی ٹکر سے نادرا ملازم جاں بحق

نواب شاہ: سرہاری روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان نادرا میں ملازم تھا اور کسی ضروری کام سے جا رہا تھا کہ اچانک ڈمپر نے اسے کچل دیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کی نشاندہی کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ جلد از جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔