پولیس ملازمین کے سماعت سے محروم بچوں کیلئے آلات کی خریداری،فنڈز کا اجرا

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم 3 بچوں کے علاج کے لئے درکار جدید کوکلئیر امپلانٹ آلات خریدنے کے لئے فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عاطف محمود کے 6 سالہ بیٹے سالار احمد کو کوکلئیر امپلانٹ آلات کی فراہمی کے لئے ساڑھے 7 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔کانسٹیبل خرم شہزاد کے 8 سالہ بیٹے عثمان شہزاد کو جدید کوکلئیر آلات کی فراہمی کے لئے ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی اور سب انسپکٹر منصب منیر کے 3 سالہ بیٹے سمیع اللہ دلدار کو جدید کوکلئیر آلات کی فراہمی کے لئے پونے 3 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مختلف اضلاع میں تعینات 20 سے زائد ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری…