کمشنرو چیئرمین ساہیوال تعلیمی بورڈ معاوضہ دلوائیں،متاثرہ اساتذہ کامطالبہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال تعلیمی بورڈ کے امتحانی سنٹرزپر پیپروں کی نگرانی کرنے والے اساتذہ کو9ماہ بعد بھی معاوضہ نہ مل سکا ،اساتذہ تعلیمی بورڈ کے چکر لگانے پر مجبور ،کمشنرو ?چیئرمین تعلیمی بورڈ سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام مختلف امتحانی سنٹرزپر ڈیوٹی سرا نجام دینے والے اساتذہ کو 9ماہ گزرجانے کے باوجود معاوضہ نہ ملنے پر وہ شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں۔ اساتذہ کاکہناہے کہ وہ پچھلے سال گرمیوں کے مہینوں مئی ?جون اور جولائی میں امتحانی سنٹر ز پر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں اور ساہیوال تعلیمی بورڈ میں اپنا معاوضہ لینے کیلئے چکرلگار ہے ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال تعلیمی بورڈ کے اس ناروا رویے کی وجہ سے اکثر اساتذہ امتحانی سنٹرزڈیوٹی دینے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کمشنرو ?چیئرمین ساہیوال تعلیمی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی سنٹرز پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ کو ان کا معاوضہ دلایاجائے تاکہ ان کی پریشانی ختم ہوسکے۔