لاہور (کرائم رپورٹر)کمشنر زید بن مقصود نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے تحت بھرتی کیلئے امیدواروں کے جاری فزیکل ٹیسٹ کے جائزہ کے حوالے سے بیدیاں روڈ پر قائم ایلیٹ امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی پیرا فرخ عتیق اور ضلعی انتظامی افسر بھی موجود تھے۔ ڈی جی نے اْمیدواروں کی سلیکشن، ٹیسٹس اور ڈیٹا ریکارڈنگ بارے بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہا پیرا کے تحت تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کیلئے موثر اقدامات ہونگے۔