تمام عملے کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ دس روز میں کردی جائے گی:بورڈ حکام
لاہور(خصوصی رپورٹ)انٹر میڈیٹ کے نتائج آئے ہوئے 6 ماہ گزر گئے۔ نتائج آنے کے باوجود نگران اور پرچوں کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر کے پرچوں کی مارکنگ جون ،جولائی میں ہوئی۔امتحانات کا انعقاد اپریل میں کیا گیا تھا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں مارکنگ کا کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ بروقت ادا نہ کرنا ناانصافی ہے۔معاوضہ وقت پر نہ ملنے کے باعث اساتذہ مارکنگ کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔مشکل حالات کے باوجود مارکنگ کرتے ہیں، بروقت معاوضہ ادا نہ کرکے دل برداشتہ کیا جاتا ہے۔مارکنگ کا معاوضہ جلد ادا نہ کیا گیا تو اگلی بار مارکنگ ڈیوٹی نہیں کریں گے۔ایسا نظام وضع کیا جائے کہ مارکنگ ختم ہوتے ہی سٹاف کا معاوضہ انہیں مل سکے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام عملے کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ دس روز میں کردی جائے گی۔