ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے :وزیراعلی بلوچستان کی اجلاس میں گفتگو
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے پا کستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی