راولپنڈی میں برطانوی نژاد پاکستانی فیملی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فیملی شاپنگ مال سے واپس آ رہی تھی اور ڈاکوؤں نے انہیں یرغمال بنا لیا۔ مسلح ملزمان نے فیملی سے طلائی زیورات، نقدی اور ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔متاثرہ شخص احسن لطیف کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کی ٹیم ملزمان کی تلاش میں ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔