سرگودھا کے کوٹ ناجہ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک انوکھی واردات انجام دی۔
پولیس کے مطابق قائدآباد سے جانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا تھا، اور عملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا۔اسی دوران دو ڈاکو موقع پر پہنچ گئے اور آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول نکال کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے عملے سے نقدی بھی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔