سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈیفالٹ کے خطرے سے بچ کر معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور اس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی محنت کا بڑا کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان جیسے ترقی کرتے ملک کو پٹری سے اُتار دیا گیا تھا اور سیاست میں بدتمیزی، بغض، اور انتقام کا دخل بڑھا دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی اور مہنگائی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، مگر شہباز شریف کی قیادت میں ان مسائل پر قابو پایا گیا اور معاشی استحکام حاصل ہوا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ "ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا اور ہمارے بیانیے کا مقصد ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا تھا، اور اللہ کے فضل سے ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔"اس ملاقات میں ارکانِ پنجاب اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی بے شمار قربانیوں اور ملکی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ارکان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے چپے چپے پر ترقی کے نشانات موجود ہیں اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے غیر معمولی کام سے آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ بحال کیا جس سے ملک ڈیفالٹ سے بچا۔ارکان نے مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ مریم نواز نے بے مثال سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ خاص طور پر چولستان میں زرعی انقلاب کے لیے گرین پاکستان منصوبے کے آغاز کو سراہا، جس سے جدید مشینری، وسائل، اور سہولتوں کی فراہمی سے زرعی شعبے میں انقلاب آ رہا ہے۔مریم نواز نے بھی اس موقع پر کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن ایک چیلنج تھا اور وہ اس ذمے داری کو بڑی ذمہ داری سے نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت کی، تاکہ پارٹی کی ترقی اور عوامی خدمت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔