نواں کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ عظمیٰ بخاری کو ساتھی عمران کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ کے مطابق ملزمہ عظمیٰ نے 2023 میں اپنے آشنا عمران کے ساتھ مل کر اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں، عظمیٰ نے اپنے شوہر کی لاش کو عزیز و اقارب سے چھپاتے ہوئے قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔مقتول اکبر علی کی دوسری بیوی عظمیٰ بخاری نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر یہ واردات کی تھی، اور وہ اس قتل کے بعد سے روپوش تھیں۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔