اسلام آباد: بیوی نے آشنا کے ساتھ شوہر کو قتل کیا، دونوں ملزمان گرفتار

اسلام آباد: بیوی نے آشنا کے ساتھ شوہر کو قتل کیا، دونوں ملزمان گرفتار

یہ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سمبل کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک سفاک قتل کیس کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حل کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ شاہین بی بی عرف مسکان نے اپنے آشنا عابد علی کے ساتھ مل کر شوہر تنویر انجم کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی اور شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد کے ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو۔