بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے دیا: احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے دیا: احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیا۔

نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت سے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور ان کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں، تو انہیں وزیراعظم کو خط لکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب خود آرمی چیف نے دیا، اور سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔