ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ساہیوال میں خاتون کے اندھے قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔نواحی گاؤں 58/GDکے قریب چند روز قبل نامعلوم ملزموں نے محمداقبال کی بیوی نجمہ شہزادی کو اغوا کر لیا ، جس کی بعدازاں فیصل آباد کے علاقہ میں نہر سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ڈی پی او ساہیوال محمدعثمان ٹیپو نے ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ انسپکٹر احمد تبسم کھوکھر کو ملزموں کو ٹریس کر نے کا حکم دیا۔ جس پر پولیس نے ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی دوسری شادی کا رنج رکھتے ہوئے سابقہ شوہر کے بھائیوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کر کے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ملزموں سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔۔