گزشتہ سال کے مقابلے اس سال5 فیصد ز ائد فراد بیرون ملک گئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین آغا رفیع اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایف آئی اے، بیرون ملک روانگی کے قواعد، ایئرپورٹس پر سہولتوں اور گلف ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت دی گئی تھی کہ ایئرپورٹس پر عوام کو واضح طور پر بتایا جائے کہ وہ اپنی شکایات کہاں درج کر سکتے ہیں، جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ روانگی سے متعلق رولز تیار ہیں اور ان کی منظوری کا انتظار ہے۔ یہ رولز سی سی ایل سی کے سامنے منظوری کیلئے  موجود ہیں۔ ایک ایس او پی بھی تیار کیا گیا ہے اور روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو بیرون ملک جانے سے پہلے مشاورت اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔آغا رفیع اللہ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے پرسوں رات تک ایئرپورٹ پر ایسا کوئی ڈیسک نہیں دیکھا اور ہدایت دی کہ ہر ایئرپورٹ کانٹر کے پاس واضح اردو میں تحریر ہو کہ اگر کسی کو آف لوڈ کیا جائے تو وہ کہاں شکایت درج کرے۔اجلاس میں گلف ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بحث ہوئی