اگلے دو ہفتے شائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایلڈائس 

لاہورکے شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب

قومی و عالمی کرکٹرز، آئی سی سی کے سابق سی ای او، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے
 2017 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی شریک 
21سال بعد ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے، ہم ایونٹ کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی کا اظہار خیال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سابق سی ای او نے بھی شرکت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی تقریب میں موجود تھے۔ٹیم سلیکٹر اسد شفیق بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس بھی تقریب میں شریک ہوئے جن کی آمد پر پی سی بی چیئرمین نے استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، 21سال بعدپاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی ہے۔دریں اثناء انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر جیف ایلڈائس نے 117 روز میں قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی سٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتے شائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔