گلگت(آئی این پی )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے، جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔اتوار کو کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی گلبر خان نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت زمینوں کو عوامی ملکیت میں دے دیا گیا ہے، جو ایک بڑا اقدام ہے۔