گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فریحہ طلحہ پہلی ویٹرنری خاتون ڈاکٹر بن گئیں ۔ڈاکٹرفریحہ کا کہناتھاکہ یہ سفر میرے لیے آسان نہیں تھا،سب میرے ویٹرنری بننے کے خلاف تھے لیکن میرے والد نے میرا ساتھ دیا،میرے والد مجھے خود ایگریکلچر یونی ورسٹی داخلہ کروانے گئے۔2009میں نے اپنی فارماسوٹیکل کمپنی کا آغازکیاجہاں پورے پاکستان سے لوگوں نے جوائن کیا،بہت ساری خواتین نے مجھ سے رابطہ کیا جو پولٹری کی فیلڈمیں آگے بڑھنا چاہتی تھیں،میں نے پورے ملک میں مختلف سیمینارمنعقد کروائے تاکہ تمام خواتین اس سے مستفید ہوسکیں۔