امریکی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کے سبب ایرانی نژاد تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق ایرانی حکومت سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان کی مستقل رہائشی حیثیت (گرین کارڈ) منسوخ کرنے کا حکم دیا۔گرفتار افراد میں سید عیسیٰ ہاشمی، مریم طہماسبی اور ان کا بیٹا شامل ہیں، جنہیں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے تحویل میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق، تینوں کے خلاف ملک بدری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، لیکن ان پر عائد الزامات کی مکمل تفصیلات ابھی عوام کے سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔