پی ایس ایل 2026: فرنچائزز اس بار صرف 3 کھلاڑی ریٹین کر سکیں گی

پی ایس ایل 2026: فرنچائزز اس بار صرف 3 کھلاڑی ریٹین کر سکیں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے پی سی بی نے ہر فرنچائز کو 3 کھلاڑی برقرار رکھنے (ریٹینشن) کی تجویز دی ہے، جبکہ موجودہ فرنچائزز اپنی مرضی کے مطابق 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں۔

پی ایس ایل 2026 کا آغاز 26 مارچ سے 3 مئی تک ہو گا، جس میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ نئی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے لیے پی سی بی موجودہ فرنچائزز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مشہور کھلاڑیوں سے محروم نہ ہوں، جنہیں مداح ان کے ساتھ لازم و ملزوم سمجھتے ہیں، اسی لیے 5 کھلاڑی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم پی سی بی کی جانب سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

یاد رہے کہ چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی شمولیت کے وقت فرنچائزز کو 10 ریٹینشنز کی اجازت دی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑا پلیئرز پول موجود ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی بڑے نام بھی پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، جس سے لیگ کی کوالٹی پر فرق نہیں پڑے گا۔