فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے لیے 60 ڈالر کی نئی ٹکٹ کیٹیگری متعارف کروادی

فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے لیے 60 ڈالر کی نئی ٹکٹ کیٹیگری متعارف کروادی

فیفا نے 2026 کے ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد ایک نئی کیٹیگری متعارف کروائی ہے، جس کی قیمت فی ٹکٹ 60 ڈالر (45 برطانوی پاؤنڈز) ہوگی۔

صدر فیفا کے مطابق یہ سپورٹر انٹری ٹائر صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے حامیوں کے لیے ہوگی۔ اس کے تحت ہر میچ کے لیے ایک ہزار ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔یہ نئی کیٹیگری خاص طور پر فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے دستیاب ہوگی اور صرف ان ممالک کے سرگرم شائقین کے لیے ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔