فیفا ورلڈ کپ 2026: 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ٹکٹ درخواستیں موصول

فیفا ورلڈ کپ 2026: 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ٹکٹ درخواستیں موصول

آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی دلچسپی غیر معمولی ہے۔

 فیفا کے اعلامیے کے مطابق پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے 24 گھنٹوں میں 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، جبکہ ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی کے شائقین نے بھی بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا، کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، اور یکم اکتوبر سے ٹکٹ خریدنے کا عمل شروع ہوگا۔ ٹکٹس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوگی۔