سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کا بیان، تنقید کے بعد وضاحت پیش کردی

سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کا بیان، تنقید کے بعد وضاحت پیش کردی

اداکارہ اور شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے پاک بھارت فائنل کے بعد اپنے شوہر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے۔

ابتدائی بیان
میچ کے بعد ثنا جاوید نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ:"اگر شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کی موجودگی ہی جیت کا یقین اور حوصلہ پیدا کرنے کے لیے کافی تھی۔"یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور سوشل میڈیا پر شائقین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔

ردعمل
کچھ صارفین نے ثنا جاوید کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک بیوی کی محبت اور اعتماد کی مثال ہے۔دوسری جانب کئی صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ وہ "خیالی دنیا" میں رہتی ہیں۔
بعض مداحوں نے تو یہ قیاس بھی کیا کہ شاید یہ پوسٹ خود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے کی ہو۔
یوٹرن اور وضاحت
سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی بحث کے بعد ثنا جاوید نے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے وضاحت دی:"میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ شعیب ملک کا ٹیم میں ہونا لازمی ہے۔ بلکہ میرا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک سینئر کھلاڑی کا ہونا ضروری ہے، چاہے وہ بابر اعظم ہو، محمد رضوان ہو یا کوئی اور۔"