ایڈیشنل،سیشن جج کادورہ ساہیوال جیل ،وارڈز،بارکوں کا معائنہ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمو د رانا نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ ،خواتین وارڈ ،نو عمر وارڈ ،سنٹربارکوں اور حفظ کلاس کا معائنہ کیا ،دوران وزٹ کچن اسیران کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا - طارق محمود راناکو سنٹرل جیل کے تفصیلی دورہ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔انہو ں نے جیل کی مختلف وارڈز جن میں خواتین وارڈ ،نو عمر وارڈ ،سنٹربارکوں اور حفظ کلاس کا معائنہ کیااور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا -انہوں نے کچن اسیران کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے نظم و ضبط کی تعریف کی ،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نوید اشرف اور مجسٹریٹ دفعہ 30توصیف عدیل حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔