نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں وارڈ کے اندر مریضوں کے بستروں پر کتوں کو سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے نے ہسپتال میں صفائی، حفظانِ صحت اور مریضوں کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تین کتے وارڈ کے ایک بستر پر آرام کر رہے ہیں۔ ایک اور کتا ایک مریض کے پاں کے قریب موجود ہے، اسی وارڈ میں متعدد مریض زیرِ علاج بھی ہیں۔