بلدیاتی انتخابات میں غیریقینی صورتحال، کئی وارڈز میں امیدواروں کی عدم دلچسپی

 یونین کونسلز کے 1125 وارڈز میں سے 22 وارڈز میں کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں 
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی عدم دلچسپی اور غیریقینی صورتحال نے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق  اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز کے 1125 وارڈز میں سے 22 وارڈز میں کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔8 وارڈز میں عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی انتہا دیکھنے کو ملی ہے، جہاں کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں آیا۔ اسی طرح، 14 وارڈز میں کونسلز کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں، جس سے یہ وارڈز بھی بے نمائندگی کا شکار ہو گئے ہیں