لکی مروت، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک پولیس پرفائرنگ،3 اہلکار شہید

 شہید ہونیوالوں میں سرائے نورنگ ٹریفک انچارج جلال خان،سپاہی عزیزالہ اور سپاہی عبداللہ شامل ،حملہ آور فرار ہوگئے
لکی مروت(آئی این پی ) خیبرپختونخو ا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرائے نورنگ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس پرفائرنگ کی گئی،فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا   ہے ہ شہید ہونیوالوں میں سرائے نورنگ ٹریفک انچارج جلال خان،سپاہی عزیزالہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں،ٹریفک اہلکار بنوں لکی سڑک پر معمول کی ڈیوٹی پرموجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں،جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔