لاہور( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل محبوب احمد کو غازی ڈکلیئر کرنے سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ سابقہ ہیڈ کانسٹیبل کاشف جاوید کی سروس بحالی کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔ اسی طرح، سابقہ ہیڈ کانسٹیبل ساجد کی سروس بحالی کی درخواست پر بھی اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔مزید بر آں، کانسٹیبل شفاقت علی کی سزا معافی سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔