کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے کراچی میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کے احتجاج پر پولیس کی کارروائی پر سخت تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ہاں ایک خطرناک روایت بن چکی ہے کہ ہم بغیر کسی احتساب اور جواب دہی کے ایک سانحے سے دوسرے سانحے کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عوام کو مزید کتنے ایسے مناظر دیکھنے ہوں گے تب جا کر حالات میں کوئی مثبت تبدیلی آئے گی۔ ہانیہ عامر کے علاوہ ماہرہ خان، صبیحہ فاروق اور گلوکار طلحہ انجم سمیت کئی شوبز شخصیات ان یرغمال پاکستانیوں کی خیریت اور محفوظ واپسی کے لیے آواز اٹھا چکے ہیں۔