ایران میں مسافر بس ہائی وے پر الٹ گئی، 13 افراد جان بحق

ایران میں مسافر بس ہائی وے پر الٹ گئی، 13 افراد جان بحق

ایران میں وسطی ہائی وے پر بس کے الٹنے کے باعث درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب جا رہی مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی۔ بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور اس دوران ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک اور ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔