اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دانش اسکولز اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے منصوبے پر تیز رفتار پیشرفت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو بہترین تنخواہی پیکیج دیا جائے اور بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کی، جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کے اہم نکات:
اجلاس میں ملک بھر میں دانش اسکولز کے قیام اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے قیام پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ "پنجاب میں جو پودا دانش اسکول کی صورت لگایا تھا، وہ اب تناور درخت بن چکا ہے۔"شہباز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری دانش اسکولز کی تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔
وزیرِ اعظم کی اہم ہدایات:
دانش اسکولز اور یونیورسٹی میں عالمی معیار کے جدید علوم کی تعلیم کو فروغ دیا جائے۔دانش اسکولز میں بھرتی کیے جانے والے اساتذہ اور عملے کے لیے اعلیٰ معیار کے مراعاتی پیکیج متعارف کرائے جائیں۔ملک کے معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ "دانش اسکولز کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں، اور ہم اس مشن کو پورے ملک میں وسعت دینا چاہتے ہیں۔"