کیف (آئی این پی )یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پہلی بار پانی کے اندر چلنے والے سمندری ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں روسی بحری اڈے پر لنگر انداز ایک میزائل بردار آبدوز کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا ہے۔ تاہم، روس نے اس حملے سے کسی بھی قسم کے نقصان کی تردید کی ہے۔یوکرینی سیکیورٹی سروس کے مطابق یہ کارروائی روس کے شہر نووروسیسک کی بندرگاہ میں کی گئی، جہاں روس نے اپنی کئی بحری جہاز اور آبدوزیں یوکرینی حملوں سے بچانے کیلئے منتقل کر رکھی ہیں