یوکرین کا سمندری ڈرونز سے روسی آئل ٹینکر پر حملہ، مکمل تباہ

کیف (آئی این پی )بحیرہ اسود میں یوکرین نے ایک بار پھر روسی جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے سمندری ڈرونز سے تیل بردار ٹینکر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ روسی بحری اثاثوں پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا سمندری حملہ ہے۔عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی تیل بردار ٹینکر کو سمندری ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ٹینکر اس وقت نشانہ بنا جب وہ یوکرین کے خصوصی اقتصادی زون سے گزرتا ہوا روسی بندرگاہ کی جانب رواں دواں تھا