مسافر طیارہ اور امریکی جنگی جہاز فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

 چند لمحوں کے فاصلے پر بڑا حادثہ ٹل گیا، ہنگامی طور پر اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا: پائلٹ
نیویارک (آئی این پی)امریکا کے شہر نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن جیٹ بلیو کی ایک پرواز کو  وینزویلا کے قریب امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے سے ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے  ہنگامی طور پر اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا، جس کا انکشاف پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگ میں کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جیٹ بلیو کی پرواز نمبر 1112 کیریبین ملک کیوراسا سے نیویارک کیلئے  روانہ ہوئی تھی