ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تین روز میں شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعظم خان نے ٹرائل کورٹ کومنگل کویہ ہدایت جاری کی ہے۔جسٹس اعظم خان نے کہا کہ میرٹس پر جائے بغیر ٹرائل کورٹ کو شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ٹرائل میں استثنیٰ اسی لیے ہوتا ہے کہ ٹرائل متاثر نہ ہو۔ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ  نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے آرڈر سمیت ریکارڈ لگانا ہے، وقت دیا جائے، سینئر وکیل فیصل صدیقی کا وکالت نامہ آیا ہے، وہ آئندہ سماعت پر دلائل دینگے۔جسٹس اعظم خان  نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا آرڈر کیا ہے