غیرترقیاتی بجٹ کنٹرول، صحت، تعلیم کے بجٹ میں اضافہ:سید مراد علی شاہ

 سندھ حکومت نئے ٹیکس ریونیو کی شرحِ نمو بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے:وزیراعلی
کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت غیرترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کر رہی ہے اور نئے ٹیکس ریونیو کی شرحِ نمو بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراعلی سندھ سے ورلڈ بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آنگابازار نے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ملاقاتم یں  پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسو ڈویلپمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے وفد کو بتایا کہ ان کی حکومت  ریونیو میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری کو م موثر بنانے  کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ    تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے  کیلئے  مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں زرعی ٹیکس، سیلز ٹیکس آن سروسز اور پراپرٹی ٹیکس کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا جب کہ وزیراعلی نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ کو ایک بہترین ٹیکس کلیکشن ادارے کے طور پر مستحکم کیا گیا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پنشن ریفارمز متعارف کرائی ہیں، اپنی ادائیگیوں کو ڈیجیٹائز کر رہی ہے اور غیرترقیاتی اخراجات میں کمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے