لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں عوام سے موثر رابطہ او رڈیپارٹمنٹل اینشیٹوز سے متعلق آگاہی کیلئے ڈویڑنل سطح پر میڈیا سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ میڈیا سیل کا مقصد موثر عوامی رسائی کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے میڈیااور کمیونیکیشن سٹرٹیجی کو بہتر بناناہے۔ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان میڈیا سیلز کو تمام اہم وسائل فراہم کرنے کے علاوہ ان کے آپریشنز کو مانیٹر کریں گے۔ یہ میڈیا سیلز لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی کامیابیو ں اور انیشیٹوزکو صوبے بھر کے لائیوسٹاک فارمنگ کمیونٹی تک پہنچانے کا مو?ثر ذریعہ ثابت ہوں گے۔