دونوں ممالک مشترکہ ترقی اور اختراع کو فروغ دے سکتے ہیں پاکستانی سفیر
واشنگٹن(آئی این پی)واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدارتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک وٹ سے اہم ملاقات کی، جس میں نئی معیشت، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین انقلاب کو منظم کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائدانہ کردار کو لائقِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو کرنسی کے فروغ اور ان کے لیے قواعد و ضوابط کی تشکیل کے ضمن میں بڑے پیمانے پر پیش رفت ہو چکی ہے۔