بیجنگ(یواین پی)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے زیمبیا کے صدارتی محل میں زیمبیا کے صدرہائیکانڈے ہچلیما سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابقلی چھیانگ نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ہائیکانڈے ہچلیما کو دوستانہ سلام اور نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین زیمبیا کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل بڑھانے اور قریب تر چین-زیمبیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔