اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال آفات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کے لیے اہم ہے اوراین ڈی ایم اے کی طرف سے آفات سے نمٹنے کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں شزہ فاطمہ خواجہ کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا