وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ 2 روزہ دورے پر کرغزستان پہنچ گئی

 کاریک ممالک کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے ایم او یوز کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گی
 بشکیک (یواین پی) آذربائیجان کے کامیاب دورے کے بعد وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ 2 روزہ دورے پر بشکیک کرغزستان پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلیکام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کاریک ممالک کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے بزنس ٹو بزنس ایم او یوز کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گی۔اس کے علاوہ شزہ فاطمہ خواجہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے اہم ملاقات کریں گی