بلوچستان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  شروع دن سے کہہ رہا ہوں  سوشل میڈیا بے لگا م ہو گیا ہے،  لگام دینے کیلئے قانون بنانا ہو گا
 سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف پوسٹ کرنے والے نے اصل نمبر سے پوسٹ کی: سرفراز بگٹی
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان لیکس کی تحقیقات کے لیے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا بے لگا م ہو گیا ہے، ہمیں سوشل میڈیا کو لگام دینے کے لیے قانون بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کا سب سے بڑا وکٹم ہوں، ہمارا احتساب ہر 5 سال بعد ہوتا ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف پوسٹ کرنے والے نے اصل نمبر سے پوسٹ کی۔وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 2، 3 کو مثال بنایا گیا تو آئندہ کوئی کردار کشی نہیں کرے گا، ایک کمیٹی بنائی جائے جو اس لیکس کے بارے میں کارروائی کرے