بھارت سے کنٹرول ہونے والے تھری نیوز تھائی نامی سوشل میڈیا اکائونٹ سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے
اسلام آباد(آئی این پی) بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کی بلوچستان میں منظم شرانگیزی اور پاکستان مخالف سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔ بھارت سے کنٹرول ہونے والا سوشل میڈیا اکائونٹ فتنہ الہندوستان کے بیانیے کو فروغ دینے میں ملوث پایا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث تھری نیوز تھائی نامی ایکس اکائو نٹ دراصل بھارت سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ جعلی اکائو نٹ غدار وطن میر یار بلوچ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے مسلسل من گھڑت دعوے، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈے کی تشہیر میں مصروف رہا۔ذرائع کے مطابق اس اکائونٹ کو ایک منظم سازش کے تحت بلوچ شناخت کو دہشتگردی کے فروغ کیلئے بطور ہتھیار استعمال کرنے میں استعمال کیا گیا۔