امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں؛ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں،پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے افغان بلااشتعال فائرنگ اور خارجیوں کے خلاف افغانستان میں کارروائی میں جوانوں کی شہادت پر کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملے کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے،مادر وطن کے دفاع میں 23سپوت شہید اور 29زخمی ہوئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں عدم استحکام، دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے شیطانی عزائم کو تقویت پہنچانے کی تمام کوششوں کا قلع قمع کیا گیا ہے، ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں