پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث ہزاروں موبائل نمبرز اور آئی ایم ای آئی بلاک کرنے کی کارروائی مکمل کی۔
حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 5,294 موبائل نمبرز اور 4,507 آئی ایم ای آئی بلاک کی گئیں۔پی ٹی اے کو موبائل چوری اور فراڈ کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، جن میں چوری شدہ موبائل بلاک کرنے کی 27,351 درخواستیں اور موبائل ان بلاک کرنے کی 1,818 درخواستیں شامل ہیں۔علاوہ ازیں، 113 افراد کے شناختی کارڈز بھی فراڈ میں ملوث ہونے پر بلاک کیے گئے۔ حکام کے مطابق صارفین کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔