پاکستان نے یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے

ویب ڈیسک: پاکستان نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا:یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔آج تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم کیا گیا۔حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔
پاکستان کا مؤقف
پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔ہم یو این چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔
پس منظر
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ میں متعدد ممالک کے جنگجو، بشمول پاکستانی اور چینی شہری، حصہ لے رہے ہیں۔