پاکستان ریلوے کی پانچ ماہ میں 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

پاکستان ریلوے کی پانچ ماہ میں 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

پاکستان ریلوے نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 32.9 ارب روپے کی آمدنی سے 15 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی اہم وجہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ اور آپریشنل اخراجات میں کمی ہے۔

پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرین آپریشنز میں بھی بہتری آئی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف آمدنی بڑھی بلکہ فیول اخراجات میں بھی کمی آئی۔ ابتدائی پانچ ماہ کے دوران فیول اخراجات میں 13.57 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ریلوے کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔پاکستان ریلوے کے سی ای او، عامر علی بلوچ، نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ریلوے کی کارکردگی مسلسل بہتر ہوئی ہے اور اس سال پاکستان ریلوے کی آمدنی کا ریکارڈ مزید بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدف 109 ارب روپے پورا کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ان شاء اللہ یہ ہدف بھی پورا ہوگا۔

ریلوے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے باوجود ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں اور بہتر انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ریلوے کی مسلسل ترقی اور بہتر کارکردگی نے نہ صرف مالی لحاظ سے بہتری پیدا کی ہے بلکہ مسافروں کی سہولت بھی بڑھائی ہے۔