جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہو سکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بھی آصف آفریدی کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ڈیبیو کی مکمل حمایت کی ہے۔پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی متوقع الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل صبح 10 بجے لاہور میں شروع ہوگا۔